ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب اُجیرے سے اغوا شدہ لڑکے کو پولیس نےکولار سےکیا برآمد ۔ چار گرفتار

مینگلور کے قریب اُجیرے سے اغوا شدہ لڑکے کو پولیس نےکولار سےکیا برآمد ۔ چار گرفتار

Sat, 19 Dec 2020 10:44:31    S.O. News Service

مینگلور،19؍دسمبر (ایس اونیوز) مینگلور سے قریب 60 کلو میٹر دور بیلتھنگڈی تعلقہ کے اوجیرے سے دو دن قبل اغوا کیے گئے 8سالہ بچے کو پولیس نے کولار سے برآمد کرتے ہوئے  چار اغوا کاروں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ 

بتایا گیا تھا کہ  جمعرات کی شام کو  سابق فوجی اور فی الحال مشہور ہارڈ ویئر بیوپاری شیوان کے پوتے   ابھینؤ کو نامعلوم افراد نے ایک پیلی نمبر پلیٹ والی انڈیکا کار میں اغوا کر لیا تھا۔ پھر  لڑکے کی رہائی کے لئے مبینہ طور پر بِٹ کوائن کے ذریعے  17کروڑ روپےتاوان اداکرنے کا مطالبہ سامنے رکھا تھا۔

 اغوا کا کیس رجسٹرڈ ہوتے ہی منگلورو پولیس کا اسپیشل اسکواڈ حرکت میں آگیا اور  کولارضلع میں اغوا کار موجود ہونے کا پتہ لگتے ہی وہاں کے ایس پی کارتھک ریڈی کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی ۔پولس نے نہایت متحرک ہوکر  مالور کے کورنا ہوساہلّی میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار دیا اور لڑکے کو رہاکرتے ہوئے  اغواکاروں کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس کے بیان کے مطابق  اس نے منڈیا کے رہنے والے گنگادھر اور الیکٹرانک سٹی کےرہنےوالے کومل کے علاوہ اغواکاری میں مدد کرنے والے منجوناتھ اور مہیش کو  گرفتار کرلیا ہے۔


Share: